Description
یوں تو مولانا سیدابُوالاعلیٰ مودودی صاحب کی جملہ تصانیف و تالیفات اپنا ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں، لیکن کچھ کتب تو یقیں آفرینی اور اثر انگیزی میں اپنا جواب نہیں رکھتیں، انھی چند کتب میں سے ایک کتاب یہ بھی ہے۔ اس کتاب میں اسلام کے چند مہماتِ مسائل پر قلم اٹھایا گیا ہے اور واقعہ یہ ہے کہ جس سلجھے ہوئے انداز اور پُر زور استدلال کے ساتھ اصل مسئلے کو واضح کیا ہے اس نے بے شمار الجھے ہوئے ذہنوں کو صاف کیا ہے۔ کتنے ہی شک و ریب کے مارے ہوئوں کو دولت ایمان و یقین سے مالامال کیا ہے، اور ان پر اسلام کی حقانیت کا گہرا نقش ثبت کیا ہے۔ ہر اُس شخص کے لیے جو راہ حق کا متلاشی ہو اور اس پر پورے اطمینان و سکون کے ساتھ چلنا چاہتا ہو اس کتاب کا مطالعہ ناگزیر ہے۔ہمیں امید ہے کہ قارئین اس مجموعے کو ہر حیثیت سے پسند فرمائیں گے۔
Reviews
There are no reviews yet.