Description
کچھ روشن ستارے زمین کی سطح پر بھی ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ تو آج بھی سطحِ زمین پر موجود ہوں گے، مگر بیشتر وہ ہیں جو سیرت و تاریخ کے اوراق میں اپنی آب و تاب کے ساتھ بکھرے ہوئے ہیں۔ یہ ستارے آسمانی ستاروں سے قدر و قیمت میں کہیں بڑھ کر ہیں اور ان کے وجود اور فیض کی عظمت و اہمیت ان سے کہیں زیادہ ہے… یہ ’’روشن ستارے‘‘ اصلاً تو سارے رسولؐ کے وہ پیارے صحابہؓ ہیں جو براہ راست آفتاب نبوت سے روشن ہوئے، جن کے سینوں میں نبیؐ نے بنفسِ نفیس ایمان و ایقان کی روشنی بھرنے کی مبارک سعی فرمائی۔ ان کے قلوب صحبت رسولؐ سے فیض یاب اور ان کی آنکھیں دیدار رسولؐ سے منور ہوئیں، ہادی اعظمؐ نے اپنے انہیں ساتھیوں کو ’’روشن ستارے‘‘ کہا ہے اور اس تشبیہ میں اس حقیقت کی طرف اشارہ فرمایا ہے، کہ جس طرح آسمان کے روشن ستارے اپنی روشنی میں مسافروں کو راہ کا پتہ دیتے ہیں اسی طرح زمین کے روشن ستارے بھی راہ نمائی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ اُن کے کارنامے مشغل راہ ہیں، جن کی روشنی میں راہ حق کا مسافر سکون و اطمینان کے ساتھ زندگی کا سفر طے کرتا اور منزل سے ہم کنار ہوتا ہے۔ ان کے نقوش قدم کی پیروی کرنے والوں کو ہادی اعظمؐ نے ضمانت دی ہے کہ وہ راہ یاب ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.