Description
یہ کتاب راہِ عمل حضور ﷺ کے ارشادات گرامی کا مجموعہ ہے اور اسے اصلاح وتربیت کے مقصد سے ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کا مطالعہ علمی سیر کے طور پر یا محض معلومات بڑھانے کی نیت سے ہرگز نہ کیا جائے۔ احادیثِ نبی ؐکو اس طرح پڑھنے میں بڑا گھاٹا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ صرف ترجمہ اور توضیح کا پڑھنا اور احادیث کے الفاظ نہ پڑھنا بڑی محرومی کی بات ہوگی۔ تیسری بات یہ کہ جو حدیث سامنے آئے اس پر ٹھہر کر غور کر لیا جائے تو یقین ہے کہ اصلاح وتربیت کے بہت سے ایسے پہلو بھی سامنے آئیں گے جو تشریح وتوضیح کے ضمن میں بیان نہیں ہوسکے ہیں۔اصلاح وتربیت کے محتاج یوں تو ہم سارے ہی مسلمان ہیں، لیکن اس کے سب سے زیادہ محتاج وہ لوگ ہیں جودین کا کام کرنے اٹھیں، جنھوں نے یہ طے کیا ہو کہ بگاڑ کے اس زمانے میں اور بگڑے ہوئے ماحول میں حق کی شہادت کا کام کریں گے۔ یہ حق کی شہادت اور دین کی اقامت کا کام بڑی تیاری چاہتا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.