Description
“قرآن انسانی زندگی کے لیے ایک مکمل دین اور جامع نظام فکر و عمل دیتا ہے جو قابل عمل بھی ہے اور دین کی فلاح و سعادت کی ضمانت بھی… انسانی زندگی کا کوئی انفرادی یا اجتماعی شعبہ ایسا نہیں ہے جس کے لیے قرآن نے واضح ہدایات اور اصولی احکام نہ دئیے ہوں۔ ’’قرآنی تعلیمات‘‘میں انہی احکام و ہدایات کو ایک خاص تصنیفی ترتیب کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور مستقل عنوانوں کے تحت متعلقہ آیات کو جمع کرکے ان کی
… سلیس ترجمانی کی گئی ہے۔
… عام فہم اور مختصر تشریح کی گئی ہے۔
… کہیں کہیں مزید وضاحت کے لیے احادیث رسولؐ نقل کی گئی ہیں۔
… نہایت سادہ انداز اور آسان زبان استعمال کی گئی ہے۔
… فقہی باریکیوں اور علمی بحثوں سے یکسر بچنے کی کوشش کی گئی ہے۔
… اور بحیثیت مجموعی قرآن کی تعلیمات کو قرآن ہی کے سادہ اور فطری انداز بیان کی رعایت کے ساتھ آسان اُردو میں منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
تاکہ جو لوگ براہ راست قرآن کا مطالعہ نہیں کرسکتے ان میں بھی ’’قرآنی تعلیمات‘‘ کے مطالعہ سے قرآن فہمی کا ذوق اُبھرے اور ایک تدریجی ترتیب کے ساتھ وہ قرآن کی دعوت و تعلیم سے واقف ہوں۔ نیز انسانی زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق قرآن نے جو اصول و احکام دئیے ہیں وہ بھی الگ الگ مرتب انداز میں اُن کے سامنے آئیں اور وہ بہ سہولت معلوم کرسکیں کہ قرآن نے کس موضوع پر کیا کچھ کہا ہے اور کس کس انداز سے کہا ہے اور کس کس پہلو پر خصوصی زور دے کر اس کو نمایاں کیا ہے۔”
Reviews
There are no reviews yet.