Description
آج انسانیت جہنم کے کنارے کھڑی ہے۔ اس وجہ سے نہیں کہ ہمہ گیر تباہی کا خطرہ اس کے سر پر منڈلا رہا ہے، کیوں کہ یہ خطرہ تو محض ظاہری علامت ہے، اصل مرض نہیں، بلکہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ آج انسانیت کا دامن ان اقدار حیات سے خالی ہو چکا ہے، جن سے اسے نہ صرف صحت مندانہ بالیدگی حاصل ہوتی ہے، بلکہ حقیقی ارتقا بھی نصیب ہوتا ہے۔ خود اہلِ مغرب پر بھی اپنا یہ روحانی افلاس اچھی طرح آشکارا ہو چکا ہے، کیوں کہ تہذیب مغرب کے پاس انسانیت کے سامنے پیش کرنے کے لیے آج کوئی صحت مند قدرِ حیات باقی نہیں، بلکہ اس کے روحانی دیوالاپن کا تو آج یہ حال ہے کہ اسے خود اپنے وجود و بقا کے لیے بھی کوئی ایسی معقول بنیاد یا وجۂ جواز نہیں مل رہی جس سے اور کچھ نہیں تو کم از کم اپنے ضمیر اجتماعی ہی کو مطمئن کرسکتی۔ جمہوریت مغرب میں بانجھ ثابت ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مغرب مشرقی افکار و نظریات اور نظام ہائے حیات کی خوشہ چینی پر مجبورنظر آتا ہے۔ سوشلزم کے پردے میں مشرقی کیمپ کے اقتصادی تصورات کو جس طرح مغرب میں اپنایا جارہا ہے، وہ اس کی ایک نمایاں مثال ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.