Description
یہ کہکشاں کتاب و سنت کے نور سے منور زندگیوں سے وجود میں آتی ہے۔ یہ زندگیاں اگر نہ ہوتیں تو خون کی ندیوں، سروں کے میناروں، سولیوں پر لٹکتی ہوئی لاشوں، حرص و ہوس کی جلوہ گریوں اور جبر و استحصال کی ستم رانیوں کے سوا انسانی تاریخ کے دامن میں اور کوئی متاع نہ ہوتی۔ یہی وہ زندگیاں ہیں جن کے کردار سے پھوٹنے والی روشنی چاروں اور پھیلی ہوئی ہلاکت خیز ظلمتوں میں انسان کو زندہ اور سربلند رہنے کا حوصلہ اور قوت بخشتی ہے۔ ہم مسلمانوں کی تاریخ میں اس کہکشاں کو وجود بخشنے والی زندگیاں اور ان کے درخشندہ و تابندہ پہلو اتنی کثرت سے ملتے ہیں کہ ہزاروں اوراق بھی انہیں سمیٹنے سے عاجز ہیں۔ اس لیے اس مختصر کتاب میں ہم نے صرف چند زندگیوں کے ایک ایک دو دو چمکتے دمکتے پہلو پیش کیے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.