Description
اس کتاب کی اصل خصوصیت یہ ہے کہ اس میں حلال و حرام سے متعلق ان بے شمار مباحث کو جو فقہ کی مختلف کتب میں بکھرے ہوئے تھے ایک ترتیب کے ساتھ یک جا کر دیا اور اسے عملاً روزمرہ زندگی میں دینی راہ نمائی اور حلال و حرام اور مباح و مکروہ کا ایک ایسا انسائی کلوپیڈیا بنا دیا کہ ایک عام آدمی بھی بَہ آسانی اس سے استفادہ کرسکتا ہے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں عام معاملاتِ زندگی میں صحیح و غلط طرزِ عمل معلوم کرسکتا ہے۔ تاہم جہاں انھوں نے مختلف احادیث سے احکام کا استنباط و استخراج کیا ہے وہاں اس میں خطا و صواب دونوں کا امکان و احتمال موجود ہے اور اہلِ علم کے لیے دعوت غور و فکر اور نقد و بحث بھی تاکہ غلطی کی تصحیح ہو اور بہتر و مستحکم دلائل سامنے آئیں۔ بعض امور میں ہم بھی محسوس کرتے ہیں کہ کچھ زیادہ ہی مصالحانہ اندازِ استدلال اختیار کیا گیا ہے۔ اس لیے ایسے مقامات پر حاشیے میں اس کا اظہار کر دیا گیا ہے بالخصوص موسیقی، غیر مسلم کے ذبیحہ اور شرط وغیرہ کے مسائل میں اختلاف کی اچھی خاصی گنجائش موجود ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.