Description
اذکارِ مسنونہ کا یہ نیا ایڈیشن پیشِ خدمت ہے۔ اس کے پہلے ایڈیشن جس تیزی سے فروخت ہوئے ہیں اور ہاتھوں ہاتھ لیے گئے ہیں، اس سے کتاب کی مقبولیت اور افادیت کا اندازہ ہو سکتا ہے۔ چنانچہ اس کی اہمیت کے پیشِ نظر اب ہم اس کتاب کو نئے کمپوزنگ سٹائل اور آفسٹ کی حسین طباعت کے ساتھ پیش کر رہے ہیں، تاکہ معنوی خوبیوں کے ساتھ اس کا ظاہری حسن بھی ہم آہنگ ہو۔اس کتاب کے متعلق کچھ کہنا تحصیل حاصل ہے۔ اس کے مؤلّف تاریخِ اسلام کی نام وَر شخصیت علامہ حافظ ابن القیمؒ ہیں۔ ان کا نام ہی اس بات کی ضمانت ہے کہ کتاب مستند بھی ہے اور بلند پایہ بھی۔
Reviews
There are no reviews yet.