Description
اولادِ آدم پر حضورؐ کے اَن گنت احسانات میں سے ایک بہت بڑا احسان یہ بھی ہے کہ آپؐ نے صحابہ کرامؓ کی بابرکت جماعت کے علاوہ اُمہات المومنینؓ کی ایک مقدس جماعت بھی تیار کی جس نے مثالی عملی نمونہ پیش کر کے فردوسِ ارضی کی راہیں متعین کردیں۔ حضورؐکی اَزواجِ مطہراتؓ رہتی دنیا تک نمونہ تقلید بنیں لہٰذا ان کی زندگیوں کے متعلق جاننا ضروری ہے تاکہ ہمارے گھروں میں بھی ان کی پرچھائیں نظر آئے۔ کیونکہ اگر عورت اور مرد کے تعلقات درست رہیں تو انسانی تمدن درست رہے گا۔ معاشرہ میں حُسن، جاذبیت اور مسرت کا دور دورہ ہوگا اور ہرگھر جنت ارضی بن جائے گا۔
Reviews
There are no reviews yet.