Description
زیرِ نظر کتاب مولانا سیّد ابوالاعلیٰ مودُودی صاحب کی نشری تقریروں کا ایک مجموعہ ہے۔ اس کے علاوہ مولانا مودودیؒ کی کچھ نشری تقریریں اور بھی ہیں جو تقسیم سے پہلے آل انڈیا ریڈیو اور تقسیم کے بعد ریڈیو پاکستان لاہور سے نشر ہوتی رہی ہیں۔ یہ مختلف اوقات میں منتشر طور پر تو شائع ہو چکی ہیں لیکن یکجا اور کتابی صورت میں ان کی اشاعت کی سعادت پہلی مرتبہ اس مجموعہ کی شکل میں ہمیں حاصل ہوئی ہے۔بعض تقاریر کے حاشیہ میں جو عبارتیں بڑھائی گئی ہیں، وہ سب مصنف نے توضیح مدعا کے لیے بعد میں بڑھائی ہیں۔ ان میں سے کوئی عبارت اصلی نشری تقریر کا جزو نہیں ہے۔ اس مجموعہ مقں تقاریر کی ترتیب ان کے مضامین کی مناسبت سے رکھی گئی ہے نہ کہ ان کی تاریخ ہائے نشر کے لحاظ سے۔
Reviews
There are no reviews yet.